آئی جی پی کا پرائیویٹ ڈاکٹر پر فائرنگ کا نوٹس ،رپورٹ طلب
پشاور( کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواصلاح الدین خان نے ایبٹ آباد میں پرائیوٹ ڈاکٹر پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ سے رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پی نے ریجنل پولیس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرکے فوری اپنی رپورٹ پیش کرے۔