آئی جی پی کا پولیس انسپکٹر کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس

پشاور( کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواصلاح الدین خان نے چارسدہ میں پولیس انسپکٹر کی مبینہ غیر قانونی سر گرمیوں کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان سے رپورٹ طلب کرلی ۔ انسپکٹر شہنشاہ پر نان کسٹم پیڈگاڑیاں سمگل کرنے کا الزام ہے،سول کپڑوں میں گاڑی چلاتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کے اشارے پر نہ رُکنے پر فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں،آئی جی پی نے ڈی آئی جی مردان کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...