جندول ،ثمر باغ بنگلہ مارکیٹ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ بنگلہ مارکیٹ میں گودام میں آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا ہے ، میڈیاں سے گفتگوکرتے ہوئے مالک گودام زبیر شاہ ولد شیر افضل ساکن ثمرباغ کا کہنا تھا کہ گذشتہ صبح وہ فجر کی نماز ادا کرنے مسجد جا رہا تھا کہ لوگوں نے انہیں ان کے کودام میں آگ لگنے کی اطلاع دی تاہم جب وہ گودام گئیں تو وہاں پر پڑا سامان جس میں ایک گاڑی گھی ٹین ، ایک گاڑی گھی بالٹی ،چائے کی بوریاں ،ایک گاڑی چوکر ،لوگوں کی امانتیں و دیگر سامان جل کر تباہ ہو چکا تھا اور شدت آگ سے گودام کے دیواروں میں بھی دراڑیں پر گئیں تھیں ، مالک دکان کا کہنا تھاکہ انہیں معلوم نہیں کہ گودام میں آگ کہا سے لگی تھی البتہ انہوں نے مقامی تھانہ ثمرباغ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ، مالک دکان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دکان اس کی روٹی روزی کا واحد ذریعہ تھا جس کے جل جانے سے ان کے بچے روڈ پر آ جائے گے ، انہوں نے کہا کہ وہ تھوک کے دکانداروں کا لاکھوں روپے کا مقروض بھی ہے ، انہوں نے ضلعی و صوبائی حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...