عوام نے ایزی لوڈ اور پانامہ کلچر کا خاتمہ کر کے حق کا ساتھ دیا:شکیل ایڈووکیٹ

عوام نے ایزی لوڈ اور پانامہ کلچر کا خاتمہ کر کے حق کا ساتھ دیا:شکیل ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پشاورکے عوام نے ایزی لوڈ اورپانامہ کلچرکاخاتمہ کر کے حق کے ساتھ دیکراپناقومی فریضہ اداکردیاہے ۔آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف چترال سے کراچی تک کلین سویپ کریگی کیونکہ اب سونامی کے ساتھ طوفان بھی شامل ہوگیاہے اورمخالفین اکھٹے ہوکرپھربھی پی ٹی آئی کے سامنے ریت کے دیوارثابت ہوگی ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزاخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم پشاورکے غیورعوام کاشکریہ اداکرتے ہیں اورنومنتخب ممبرقومی اسمبلی ارباب عامرایوب خان کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبے میں مثالی حکومت کی وجہ سے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پردوبارہ اعتماد کااظہارکرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کیاکیونکہ مخالفین اکھٹے ہوکرپھربھی سونانی کے سامنے ریت کے دیوارثابت ہوگئی اورعوام نے ہمیشہ کیلئے ان کومستردکردیا ۔انہوں نے کہاکہ پورے دنیامیں پاکستان واحدملک ہے جہاں پراربوں روپے کے کرپشن کرنے والے پروٹوکول میں گھومتے پھرتے ہیں اورہزاروں روپے بنکوں سے قرضہ لینے والوں سے جیلوں کوبھرکردیاہے پاکستان تحریک انصاف اقتدارمیں اکرسب سے پہلے اربوں روپے کے کرپشن کرنے والوں کواڈیالہ اورکوٹ لکپھت کے جیلوں میں بندکردیں گے کیونکہ ان لوگوں نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے ۔