بٹ خیلہ ،ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈ کی سینئر صحافی احمد نورانی پر حملہ کی مذمت
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پریس کلب مالاکنڈکاایک اجلاس زیرصدارت محمدعثمان یوسفزئی منعقدہوااجلاس میں انگریزی روزنامہ (دی نیوز)کے رپورٹر سینئرصحافی احمدنورانی پرنامعلوم افرادکی جانب سے تشددکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپرملزمان کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے اورصحافیوں کوتحفظ فراہم کیاجائے ۔اجلاس میں خالداقبال ،ظاہرشاہ ،نجیم زمان ،ولایت خان باچا،جنیداقبال وغیرہ نے شرکت کی ۔