گستاکانہ خاکے فیس بک پر لگانے تقسیم کرنے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

گستاکانہ خاکے فیس بک پر لگانے تقسیم کرنے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

صادق آباد(نامہ نگار)گستاخانہ خاکے فیس بک پر لگانے اور تقسیم کرنے کا جرم ‘ عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ تفصیل کے مطابق موضع روشن بھیٹ صادق آباد کا رہارئشی وقاص ولد (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

عبدالستار قوم بھیٹ نے تقریبا ایک سال قبل گستاخانہ خاکے فیس پر لگائے اور تقسیم کئے ، جس پر پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کر لیا ‘ بعد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جیل میں ہی کروانے اور دو ہفتوں کے اندر فیصلہ سنانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج خورشید انجم کی عدالت نے ملزم وقاص کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ واضح رہے کہ اس اہم مقدمہ کی تفتیش ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یارخان شاہنواز چاچڑ اور ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالہادی کر رہے تھے ۔

مزید : عالمی منظر