پاکستان کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کیلئے 2نئی ائیرلائنز کی درخواستیں سول ایوی ایشن کو موصول

پاکستان کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کیلئے 2نئی ائیرلائنز کی درخواستیں سول ایوی ...

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان‘لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ فیصل آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کیلئے دو نئی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ایئر لائنوں نے ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔نئی ایئر لائنز میں گوگرین اور عسکری ایئرلائن شامل ہیں جن کی درخواستیں سی اے اے کو موصول ہو گئیں۔ نئی ایئر لائنز کے میدان میں آنے سے فضائی کمپنیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا۔عسکری ایئرلائن فوجی فانڈیشن کے زیر انتظام آپریٹ کرے گی جبکہ عسکری ایئرلائن میں پرائیویٹ بزنس پارٹنر بھی شامل ہوں گے، لائسنس ملنے کے بعد دونوں ایئر لائنز ایک سالہ تک اندرون ملک آپریشن چلائیں گے تاہم سول ایوی ایشن کے قوانین کے مطابق ایئرلائنز کو اجازت ملنے کے بعد 3 ایئروردی طیارے آپریشن میں شامل کرنا لازمی ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر