بونیر میں دیرینہ دشمنی ختم ،فریقین باہم شیر وشکر

بونیر میں دیرینہ دشمنی ختم ،فریقین باہم شیر وشکر

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل مندنڑ کے علاقہ کو گا کے مضافاتی علاقہ میں دیرینہ دشمنی رزڑ اصلاحی کمیٹی کی کوشیشوں سے دوستی میں تبدیل ہو گئی ۔دونوں فریقین کو مسجد میں گلے لگاکر راضی نامہ کرلیا ۔دونوں اطراف سے دو افراد قتل ہو ئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم رزڑ کے چئیر مین بخت بلند خان ،جنرل سیکرٹری قریش خان ۔وی سی ناظم سعید خان ،کمیٹی ممبران سعیدواللہ ،پیر زادہ ۔شمشیر ،عبداللہ جان ،دور خان اور مفتی سبحان اللہ کی کوشیشوں سے فریق اول یو سف گل ،وزیر گل ،انظر گل ،نمروز ،زرین محمد اور فریق دوم کے رحمت گل ،شریف ،گڈے ،گل ذادہ کے مابین عرصہ دراز سے دشمنی چلی ارہی تھی جس میں دو افراد قتل ہوئے تھے ۔جبکہ مزید بھی خوان خرابہ کے امکانات موجود تھے ۔اصلاحی کمیٹی کے تعاون اور مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اج ہفتہ کے روزمقامی مسجد میں چار کنال زمین ،تیس لاکھ نقدی کے عوض فریق دوم نے فریق اول کو دے دئے ۔فریق اول نے جرگہ ممبران کو دس لاکھ نقدی اور دو کنال زمین واپس دیکر جرگہ کی خاطر داری کی ۔اس موقع پر عوامی ورکر زپارٹی کے قائید فانوس گوجر ،مسلم لیگ ن کے سید معمبر باچا ۔اے این پی کے امیر سلطان خان ۔جماعت اسلامی کے بختی راج خان ،اور دیگر اہم شھصیات نے شرکت کی ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...