سی پیک کی تکمیل سے پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگا ‘ برازیلین سفیر

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہوگا ‘ برازیلین سفیر

ملتان (جنرل رپورٹر) برازیل کے سفیر گلاڈیو راجب گایا جلیانس نے کہا ہے کہ سی پیک مکمل ہونے کے بعد پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کی حیثیت اختیار کر جائے (بقیہ نمبر58صفحہ7پر )

گا۔ برازیل اور پاکستان دونوں مل کر تجارت کو بڑھا سکتے ہیں۔ زراعت کے شعبہ میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاطینی امریکہ میں سی پیک کے حوالے سے کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے باعث چین کی اشیاء4 کو دیگر ممالک تک پہنچانے کیلئے گیٹ وے بن گیا ہے۔ پاکستان چین کیلئے ضروری ہے اسی وجہ سے چین پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل پاکستان کو بڑی تعداد میں سویابین ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ پاکستان مشینری، فرٹیلائزرز، فارماسوٹیکلز، سرجیکل آلات، آرگینک، کمیکلز و دیگر اشیاء4 برازیل کو ایکسپورٹ کرتا ہے۔ برازیلین سفیر نے مزید کہا کہ برازیل 65 فیصد سے زائد بجلی کی ضروریات ہائیڈرو پاور سے چوری کرتا ہے۔ برازیل پاکستانیوں کو فری مارشل آرٹس کی کلاسز بھی فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان سے طلباء4 کی کثیرتعداد تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ قبل ازیں صدر ملتان چیمبر ملک اسرار اعوان نے برازیلین سفیر کو سپاسنامہ پیش کئے۔ تقریب میں سینئر نائب صدر رومانہ تنویر شیخ، خواجہ محمد فاروق، خواجہ محمد یوسف، خواجہ محمد حسین، مختار تنویر شیخ، اورنگزیب عالمگیر، خرم ماریہ و دیگر نے شرکت کی۔ مزید برآں برازیلین سفیر کی طرف سے پروجیکٹر پر دکھائے گئے پاکستان کے نقشے سے کشمیر غائب ہونے پر سابق صدر چیمبر خواجہ محمد یوسف نے احتجاج کیا جس پر برازیلین سفیر نے فوری معذرت کرتے ہوئے کمرشل اتاشی کو نقشے میں کشمیر شامل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : عالمی منظر