غلام حیدر جمالی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی

غلام حیدر جمالی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی عدم حاضری پر ریفرنس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ غلام حیدر جمالی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ان کے موکل کی طبیعت ناساز ہے۔ عدالت نے غلام حیدر جمالی کو 30 اکتوبر تک پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق سابق آئی سندھ اور دیگر ر اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوب کا الزام ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر