این اے 4کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کئے :زاہد خان

این اے 4کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کئے :زاہد خان

؂تیمرگرہ (بیورورپور ٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی تر جمان زاہد خا ن نے کہا کہ صو با ئی حکومت نے حلقہ این اے 4پشاور میں دھاند لی کے نئے ر یکارڈ قائم کر لئے ہیں ،نتا ئج کو مستر د کر تے ہے اپنے رہا یش گاہ اوڈیگرام لو ئیر دیر میں مقامی صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہ حلقہ این اے 20لاہور میں پی ٹی آئی نے مرکزی حکومت پر ترقیا تی کاموں اور پری پول دھاند لی کا الزام لگایا تھا ،مگر خود انتخابات سے چند روز قبل انتخابی حلقہ پشاور میں میں سینکڑوں تر قیا تی منصوبوں پر کام کا اغاز، انتظامی مشینری کا بے در یغ استعمال اور دوران انتخاب میڈیا ،آزاد مبصر ین اور پو لنگ اسٹیشن سے پو لنگ ایجنٹس کو دور ر کھ ردھاند لی حوالے سے ہمارے شکوک وشبہات کودرست ثابت کیا گیا ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی سرد مہری اور سرکاری اداروں کا رویہ افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ ایک جانب عمران خان صو بے میں ناکا می کا اعتراف کر تے ہو ئے کہتے ہے کہ شکر ہے کہ انہیں مرکز میں حکومت نہیں ملی جبکہ دوسری جانب اے این 4میں کامیابی کو خیبر پختون خواہ میں اپنی بہترین کار کر د گی کا عکاس قراردے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 6ارب کی لا گت سے دیرلو یر کے مختلف علاقوں کو قد ر تی گیس فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ترقی و خو شحالی کا نیاد و ر شر و ع ہو گا

 

مزید : پشاورصفحہ آخر