میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کا اجلاس ، گرین بیلٹ قابضین سے واگزار کرانے کی قرار داد منظور

میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کا اجلاس ، گرین بیلٹ قابضین سے واگزار کرانے کی قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹر)میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد کی صدارت میں میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد ہوا ،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا، اجلاس کے ایجنڈ ے کے مطابق مورخہ6 ستمبر(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )
2017 کو منعقدہ کارپوریشن اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی گئی، مزید برآں میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام ٹھیکہ فیس سلاٹر ہاؤس کی بولی کو حتمی طورپر منظورکرلیا گیا،دوران اجلاس ممبر کارپوریشن ملک فہیم امجد نے قرارداد پیش کی کہ ڈی جی خان کے پوش علاقے خیابان سرور میں واقع دونوں اطراف کی گرین بیلٹس پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کرکے وہاں اپنی پختہ تعمیرات قائم کرلی ہیں جنہیں فوری طورپر ہٹایا جانا اور دوبارہ سے گرین بیلٹس کا قیام نہایت ضروری ہے ، ملک فہیم امجد کی پیش کردہ قرارداد کو معزز ایوان نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ،اجلاس سے ممبران کارپوریشن سید عمران شاہ ، ذوالقرنین لشاری ، ظفر طاہرمستوئی ، عمران حمید سنامی ،سرمد سلیم خوجہ ، حافظ احمد حسن ورک ایڈووکیٹ ،ناظم الدین بزدار، اسلم خان کھلول ، سرور صدیقی ،خالد بلال سکھانی، زاہدہ پروین ایڈووکیٹ نے خطاب کیا ،اس موقع پر میئر کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ ، ملک اللہ ڈتہ بھمبھانی ، شیخ نقیب احمد، ملک خالد محمود، سید دلاور عباس، ثمینہ سرورسمیت چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد اسلم ، میونسپل آفیسر (فنانس) امجد حسین ، میونسپل آفیسر (انفراسٹریکچر ) محمد شفیق احمد ، پرسنل سٹاف آفیسر محمد صدیق پتافی و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -