کراچی ،پولیس کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،مومن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں رات گئے پولیس نے مومن آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے پہلی کارروائی میں موٹرسائیکل لفٹر کے گروپ کے چار کارندے گرفتار کرکے ان سے اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد کی، ملزمان میں فیضان،خدا بخش،علی امام اور حفیظ اللہ شامل ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل آصف جدون پکڑا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔