میونسپل کمیٹی وہاڑی کا اجلاس، غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف کارروائی کی منظوری


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)میو نسپل کمیٹی وہاڑی کا ما ہا نہ اجلاس زیر صدارت کنو نیئر سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر منعقد ہوا جس میں چیئرمین بلدیہ شیخ محمد شیخ سلیم نے خصوصی طور پر شر کت کی ، اجلاس کا با قا عدہ آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا جس سعادت کونسلر ایم صادق کا شی نے حاصل کی (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کا شرف کو نسلر حاجی محمد رفیق رانا کو حاصل ہوا ، اجلاس میں سٹی کونسلرز شیخ جا وید کالا ، عما نو ائیل ساون ، عمارا اعجا ز ،زبیر جھارا، چودھری عنایت گجر ، رضوان رحمانی ، حکیم سعید احمد ، ایم مجید بھلر ، حاجی عظیم پڑھیار ،، سکینہ بی بی ، عز ائمہ امتیاز ، عنبیرین عمران سمیت شاہد نیا ز بھٹو ، مقصود احمد بٹ ، رانا ریاست علی ، اصغر علی بھٹی ، حاجی حنیف سندھی ، رانا وحید پپو ، چودھری نعیم خالد ، ندیم شیروانی ، شو کت جوئیہ ، طارق گرامی ، چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد ، میاں محمد طاہر ، ایکسین سعید احمد بھٹی ، علی عدنان، محمد جاوید ودیگر تحصیل افسران نے شر کت کی ، اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کیں گئیں اور بحث کے بعد انہیں منظور کرلیا گیا اس بحث میں شیخ جا وید کا لا ، شاہد نیا ز ، حکیم سعید ، ندیم شیروانی ، ایم صادق کا شی ، مقصو د حمد بٹ ، عمار اعجاز ودیگر نے حصہ لیا جس پر چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین اور وا ئس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرایا ، اجلاس میں بلدیہ کے بوڑھے الیکٹریشن لطیف جوئیہ کو کونسلر عمار اعجا ز کی قرار داد پر بطور بیلدار کام کرنے کی اجا زت دی گئی ، اجلاس میں شہر بھر میں جاری اکثر غیر منظور شدہ پرائیویٹ ہا ؤ سنگ کا لونیوں کے خلاف کا رروائی کی منظوری دی گئی اور تین ہزار فی مرلہ جزوی فیس میں اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی اس موقعہ پر وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران ہاؤس کے تقدس کا خیال رکھیں اور بغیر اجا ز ت مت کھڑے ہوں۔ چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تمام ممبران میرے بھائی ہیں اور شہرکی تعمیر وترقی کیلئے سب کوساتھ لے کرچلیں گے اور بلا تفریق تمام وارڈز میں ترقیا تی کام کرائے جائیں گے شہریوں کی فلاح وبہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا ئیں گے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...