وارداتیں جاری، شہری لاکھوں مالیتی زیورات ، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
ملتان(کرائم رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی،کار، 3 موٹر سائیکل،موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عمر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے رفیق کے زیر تعمیر مکان میں سے 31 ہزار روپے مالیت کا سامان،ساجد کا 40 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ گلگشت ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے گوہر رضا کی فیملی سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کے زیورات نودی اور موبائل فون چھین لیاق۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے حقنواز کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عمار کی کار چوری کر لی۔تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقیمیں ملزمان غلام عباس وغیرہ نے سلطان کے گھر سے 6 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ڈاکووں نے رضوان سے سات لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں داکووں نے حمزہ سے 51 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ ممتاز آبادکے علاقے میں نامعلوم چور نے ظفر کی 50 ہزار روپے نقدی سروس کارڈ چوری کر لیا۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے شفیق کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔