راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ،19ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کی پکڑ دھکڑ،19ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اورون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2710گرام چرس ،25لیٹر کھلی شراب،05عدد پستول30 بورمعہ21 روند،03عدد موٹرسائیکل ،1200 لیٹر غیرقانونی پٹرول،500میٹر سیفٹی فیوز تار ،200عدد ڈیٹونیٹر نان الیکٹرک،25بارودی اسٹک،1عدد رپیٹر12بور معہ 3کارتوس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مری پولیس نے عبدالرزاق سے120گرام چرس،تھانہ آراے بازار پولیس نے قاسم سے 240گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے وقاص سے150گرام چرس ،محمد سوار سے1650گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے گل ناز سے 550گرام چرس،تھانہ آراے بازار پولیس نے اصغر علی سے 10لیٹر کھلی شراب ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے نصیر سے 15لیٹر کھلی شراب،تھانہ روات پولیس نے حسن سے 1عدد پستول 30بور معہ 3روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ظہورسے 1عدد پستول 30بور معہ 3روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے زبیر سے 1عدد پستول 30بور معہ 3روند،عادل سے 1عدد پستول 30بور معہ2روند،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے مبارک سے 1عدد پستول 30بور معہ10روند،تھانہ کلرسیداں پولیس نے عاطف سے 1200لیٹر غیر قانونی پٹرول ،تھانہ ائرپورٹ پولیس نے ماجد علی کوغیر قانونی طور پر گیس ری فیلنگ کرتے ہوئے قابو کر لیا،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سجاد اور جاوید سے500میٹر سیفٹی فیوز تار،200عدد ڈیٹونیٹر نان الیکٹرک،25بارودی اسٹک،1عدد رپیٹر12بور معہ 3کارتوس جبکہ تھانہ روات پولیس نے وقاص،اظہر اور دانش کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضے سے3عدد موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...