سنگدل مالک نے تنخواہ مانگنے پر ڈرائیور کی زبان کاٹ دی

سنگدل مالک نے تنخواہ مانگنے پر ڈرائیور کی زبان کاٹ دی

راجن پور ، مٹھن کوٹ (ڈسٹر کٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) راجن پور کی نواحی بستی پھلی میں سنگدل مالک نے دوماہ کی تنخواہ مانگنے پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر محنت کش یاسرعباس کی زبان کاٹ دی ،محنت کش شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان جہانگیر ،تنویر اور توصیف کوگرفتار کرلیا ،عبدالرشید کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 334/34 کے تحت(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

درج تفصیلات کے مطابق متاثرہ محنت کش یاسرعباس کے ورثاء کے مطابق یاسرعباس اپنے مالک عبدالرشید ،جہانگیر وغیرہ کے پاس ڈرائیو نگ کرتا تھا گذشتہ روز اُس نے اپنی دوماہ کی تنخواہ طلب کی اور کہا کہ اُس کے گھر میں فاقے چل رہے ہیں اس لئے فی الفور تنخواہ دی جائے جس کا ملزمان نے برا منایا اور بات نہ ماننے ،تنخواہ مانگنے کی پاداش میں اُسے پکڑ لیا اور تیز دھار آلے سے محنت کش کی زبان کاٹ لی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال پہنچانے کے ساتھ ہی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جہاں پولیس نے تین ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ نمبر 417/17 درج کرلیا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...