قصبہ فم کسر،5 ہزار افراد کی آبادی کا لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قصبہ فم کسر،5 ہزار افراد کی آبادی کا لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ فم کسر کی پانچ ہزار افراد کی آبادی کا لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر تقریباً ختم ہوگیا جس کی وجہ سے گاؤں کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تیس سال قبل اس وقت کے ڈپٹی کمشنر لیاقت نیازی نے پونے کلو میٹر کی یہ لنک روڈ تعمیر کرائی تھی اس کے بعد نہ ہی اس کی کوئی مرمت کی گئی اور اب صورتحال یہ ہے کہ عملی طور پر سڑک کا نام و نشان بھی مٹ چکا ہے۔ سماجی اور بزرگ شخصیت راجہ محمد صادق نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ محکمہ اوجی ڈی سی یہاں سے کروڑوں روپے کا خام تیل حاصل کر رہا ہے لہٰذا و جی ڈی سی کے ارباب اختیار اس حوالے سے اس سڑک کی تعمیر میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...