راولپنڈی،شہریوں کو جعلی چیک دینے والے دوملزمان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی،شہریوں کو جعلی چیک دینے والے دوملزمان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تھانہ کینٹ اور ایئر پورٹ کے علاقہ میں شہریوں کو جعلی چیک تھما دیئے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے شہری اکرام نے بتایا کہ ملزم آفتاب نے نے لین دین پر 10لاکھ کا چیک دیا جو متعلقہ بنک سے ڈس آنر ہو گیا جبکہ تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو شہری ظہیر نامی نے بتایا کہ ملزم افتخار نے لین دین پر 7لاکھ مالیت کا چیک دیا جو بنک سے ڈس آنر ہو گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر