تیز رفتار کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3دوست دم توڑ گئے

تیز رفتار کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3دوست دم توڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد (کرائم رپورٹر، نمائندہ پاکستان) تیز رفتار کوسٹرنے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،حسا س ادارے کے ملازم سمیت ٹھٹھہ صادق آباد کے ر ہائشی موٹر سائیکل سوار3نوجوان جاں بحق(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

،2زخمی،ہسپتال منتقل،ڈرائیور فرارتفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر137دس آر کا رہائشی حساس ادارے کا ملازم محمد طاہر ولد ماسٹر بشیر احمدبعمر25سال اپنے دوستوں محمد وسیم ولد محمد علی بعمر20سال ،محمد نوید ولد عبدالحمید عمر 19سال کے ہمرا ہ موٹر سائیکل نمبرMNL-6403پر سوار ہوکر جہانیاں سے اپنے گھر آرہے تھے کہ ملتان وہاڑی روڈ پر اڈا6ٹرپئی کے قریب ملتان سے وہاڑی جانے والی تیز رفتار کوٹر نمبریRL-1986نے موٹر سائیکل سوار ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشی تینوں نوجوانوں محمد طاہر،محمد وسیم،محمد نوید کو کچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی،جبکہ کوسٹربے قابوہوکر درخت کیساتھ ٹکراگئی،حادثہ کے نتیجہ محمد حساس ادارے کا ملازم محمد طاہر موقع پر جاں بحق ہوگیا،جبکہ دیگر زخمیوں محمد وسیم،محمدنوید کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لیجایا جارہا تھا جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مخدوم رشید،پٹرولنگ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،جبکہ کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثہ میں تینوں دوست محمد طاہر،محمد وسیم،محمد نوید جاں بحق جبکہ کوسٹر سوار 2نامعلوم افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا،تینوں دوستوں کی ناگہانی موت کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام برپا ہوگیا،علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی،جبکہ گھروں میں صف ماتم بچھ گئی،پولیس تھانہ مخدوم رشید کی طرف سے ضروری کاروائی کے بعدتینوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے موٹر سائیکل ،کوسٹر قبضہ میں لیکر کوسٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں،جاں بحق محمد طاہر شادی شدہ بہاولپور میں حساس ادارے کا ملازم تھا،جبکہ جاں بحق نوید،محمد وسیم محنت مزدوری کرتے تھے،تینوں کی ایک ساتھ وفات سے ہر آنکھ اشک بار ہوگئی،تینوں جاں بحق نوجوان دوستوں محمد طاہر،محمد وسیم،محمد نوید کی نمازجنازہ آج ان کے آبائی چک 137دس آر کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کرتے ہوئے انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -