مظفرآباد شہر میں پانی کی دہشتگردی نہیں ہونے دینگے،لطیف اکبر

مظفرآباد شہر میں پانی کی دہشتگردی نہیں ہونے دینگے،لطیف اکبر

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد شہر میں پانی کی دہشتگردی نہیں ہونے دیں گے اگر ایسا کیا گیامظفرآباد سے نو سیری تک مارچ کریں گے دریا کا پانی نہیں بند ہونے دیں گے ماحولیاتی مسائل کو رفع نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام کا حق رکھتے ہیں دریائے نیلم بھی بند ہوگیا دریائے جہلم بھی کوہالہ پروجکٹ میں منتقل ہوگیا تو مظٍفرآباد میں ذندگی نا ممکن ہو جایے گی ،مظفرآباد میرپور موٹر وے سے مظفرآباد کو نکالنا ایک سازش ہے جو کامیاب نہیں ہونے دینگے گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنٹرل پریس کلب میں سابق وزارہ ،بازل نقوی،چوہدری رشید ، ،حینف عوان ،اور پارٹی رہنما ،طارق سعید ،شوکت جاوید میر،سردار مبارک حیدر ،اسد حبیب ،راجہ بشارت افضل ،پرویز مغل ،عدنان اعوان ، کے ہمراپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ،حکومت آزادکشمیر ان مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی، ہم نے اپنے دورمیں کوہالہ پرجیکٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اگر ڈیم بناکر بجلی بنائی جا سکتی ہے تو بنائیں دریاؤں کا روخ نہیں موڑنے دیں گے،سی پیک سے مظفرآباد کو نکالنا نا قابل قبول ہے آزاد کشمیر کے لوگوں کے خلاد ف سازش ہے سی پیک کی روڈ کو مظفرآباد کی بجائے مری اور کھوادر سے گزارا جا رہا ئیے آزادکشمیر میں تین بنیادی مسائل ہیں نیلم جہلم پراجیکٹ، کوہالہ پراجیکٹ اور مظفرآباد میرپور موٹر وے واپڈا حکام حکومت آزادکشمیر کے ساتھ معائدے اور ماحولیاتی توازن کے بگاڑ کو روکنے کیے اقدامات کریے واپڈا ریاستی عوام کے حقوق کا تحفظ کو ممکن بنائے پھر دریائے نیلم کا رخ موڑے واپڈا وعدے پورے کیے بغیر دریائے نیلم کا رخ موڑ رہا ہے جس سے لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے مظفرآباد ایک دن نالہ لئی سے بھی بد تر ہو گا،مظفرآباد کے مستقبل کے لئے عوام متحد ہو جائے آبادیاں ہمیشہ پانی کے گرد آباد ہوتی ہیں: نیلم جہلم کشمیروں کے مفاد میں بننا چاہیے گر نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پبلش کیا جائے ، پانی کی دہشتگردی نہیں ہونے دیں گے اگر ایسا کیا گیا تو مظفرآباد سے نوسیری تک مارچ کریں گے، اگر حکومت نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اپنے دور حکومت میں ان مسائل پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے مظاہرہکیا تھا کہ معاہدے پر دستخط کئے جائیں: مظفرآباد میرپور موٹر وے سے مظفرآباد کو نکالنا ایک سازش ہے جو کامیاب نہیں ہونے دینگے گے دارلحکومت مظفرآباد کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے ریاستی تشخص کی باتیں کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں کوہالہ پراجیکٹ بھی جب مکمل ہو جائے گا تو جہلم ویلی کے دریا کا پانی بھی نہیں رہے گا،کوہالہ پراجیکٹ اگر بنانا ہے تو ڈیم اس پر بنایا جائے، مظفرآبادمیرپورموٹر وے اہمیت کی حامل ہے، حکومت آزادکشمیر ان مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی،

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر