کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار حماد صدیقی تھا ،شاہد پاشا

کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار حماد صدیقی تھا ،شاہد پاشا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم (پاکستان)کے رہنما شاہد پاشا نے کہا ہے کہ 2008کے بعد کراچی میں بھتہ خوری ،چائنہ کٹنگ ،ٹارگٹ کلنگ اور غنڈہ گردی کا ذہ دار حماد صدیقی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر شہر میں پتہ بھی نہیں ہلتا تھا ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا نے کہا کہ اس کی گرفتاری آج یا کل ہونا ہی تھی۔ کیونکہ 2008 سے 2013 تک شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، چائنہ کٹنگ، بدمعاشی غنڈہ گردی حماد صدیقی کے وقت میں ہوئی۔ حماد صدیقی اس وقت کے کرتا دھرتا تھے۔ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج تھے۔ حماد صدیقی کی مرضی کے بغیر شہر میں پتہ بھی نہیں ہلتا تھا۔ اس وقت کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر بھی ذمہ دار ہیں۔ ایم کیو ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ شہر کی صورتحال کن لوگوں نے خراب کی۔ ان کو پکڑنا چاہئے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے۔ 2013 میں ان لوگوں کو نکالا جس کے بعد یہ الگ ہوئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...