کراچی ،صوبائی وزیرمحمد علی ملکانی نے سی فوڈ فیسٹول کا افتتاح کیا

کراچی ،صوبائی وزیرمحمد علی ملکانی نے سی فوڈ فیسٹول کا افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک وفشریز محمد علی ملکانی نے بیچ لگژری ہوٹل میں موسم سرما کے حوالے سے سی فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر چین اور بحرین کے قونصل جنرل بھی موجود تھے اور شہر کی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ عظیم قریشی جنرل منیجر بیچ لگژری ہوٹل اور ان کی ٹیم نے صوبائی وزیر اور سفارتکاروں کا استقبال کیا اور انہیں بتایا کہ موسم سرما میں سی فوڈ فیسٹول کو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی منایا جاررہا ہے شہر کراچی کو ایسے رنگارنگ پروگراموں کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو سی فوڈ کے کھانوں سے روشناس کرایا جاسکے اور ان افادیت کے بارے میں بتایا جاسکے ایسے فیسٹول عوام کی بھر پور شرکت اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں عوام کو کھلے آسمان تلے ایسی منفرد تقریب منعقد کرنے کا مقصد سی فوڈ کھانوں کے روائتی ذائقے کے مواقع عوام کو فراہم کرنا ہے ۔صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے موسم سرما میں ایسے شاندار فیسٹول کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انتطامیہ کے اقدام کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب منعقد کی جاتی رہیں تاکہ عوام روائتی سی فوڈ سے روشناس ہوں ۔چین اور بحرین کے قونصل جنرل نے بھی امن کی کاوشوں کو سراہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...