227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ریفرنس میں گواہ منصور الحق کا بیان قلمبند

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیولپمننٹ پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ریفرنس میں گواہ منصور الحق کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائدپلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان فرید یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے گواہ منصور الحق کا بیان قلمبند کرلیا۔ عدالت نے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روہے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان فرید احمد یوسفانی و دیگر پر پروجیکٹ میں 227 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔ ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے۔ جب کے مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دئیے جاچکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...