عوام ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو پہچان چکے ہیں،محمد عظیم


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)عوام ملکی خزانہ اور وسائل لوٹنے والے لٹیروں کے چہرے اچھی طرح پہچان چکے ہیں باشعور عوام کی تحریک انصاف میں جوق در جوق شمولیت اس بات کا واضح ثبو ت ہے کہ محب وطن عوام کرپشن کیخلاف جنگ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمدعظیم، چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ، راجہ طارق عزیز بھٹی، راجہ محمد جہانگیر بھٹی، راجہ عبدالغفور کیانی، راجہ آصف رضا و دیگر نے مانکیالہ مسلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق کونسلر آصف بھٹی، صوبیدار عبدالغفور بھٹی، عابد کیانی ،حاجی راجہ شید ، راجہ محمدسفیر، عظمت مغل،عدنان چوہان، راجہ یاسر، امین ڈاربھی موجود تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل کیانی، راجہ محمد ذوالفقار، حاجی ازرم نے سرانجام دیئے جلسہ کے اختتام پر یونین کونسل مانکیالہ مسلم کی تنظیم سازی مکمل کی گئی مانکیالہ مسلم کے عہدیداران میں حاجی محمد رشید آرگنائزر مانکیالہ مسلم، صدر راجہ محمد سفیر، جنرل سیکرٹری محمد رضوان، نائب صدر عمران محمود، نائب صدر عبدالعزیز بھٹی شامل ہیں جبکہ یونین کونسل وارڈ کی سطح پر چوہدری محمدالیاس صدر وارڈ سپیال فرم سیال، شوکت علی خان جنرل سیکرٹری، صوبیدار محمد رشیدصدر سپیالی بنگیال ، جنرل سیکرٹری محمد مسعود،یوتھ صدر محمد شعیب اور صدر وارڈ بڑکی چوہان راجہ نویدشامل ہیں چوہدری محمدعظیم ودیگر رہنماؤں نے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...