مسلم کانفرنس کارکنوں کو مایوس نہیں ہونے دیگی،سردارعتیق خان
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا دورہ بالائی نیلم دوسرے روز میں داخل ،جگہ جگہ شاندار استقبال گزشتہ روز شاردہ سے کیل کے لیے روانہ،کیل کے مقام پر سردار طاہر علی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر کارکنوں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنسی کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں جوا س وقت تک مسلم کانفرنس کے ساتھ کھڑے ہیں بالخصوص ضلع نیلم کے کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے کل سے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا اور دورے کو کامیاب بنایا ،نیلم کی غیور عوام نے یہ احساس دلایا کہ نیلم کی عوام مسلم کانفرنس کو چاہنے والی عوام ہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم کانفرنسی ریاستی جماعت ہے جو کارکنوں کا ہمیشہ خیال رکھتی آئی ہے اور رکھتی رہے گی انشاء اللہ مسلم کانفرنس کبھی بھی اپنے کارکنوں کو مایوس نہیں ہونے دے گی کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پورے آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکومت ہوگی اور کشمیر کا نقشہ بدل کررکھی گی ،تعمیر وترقی کے بے شمار منصوبے جو ادھورے رہے ہیں اُن کو بھی انشاء اللہ مسلم کانفرنس کی حکومت پوری کرے گی ،جو بھی تعمیر وترقی کے کام ہورہے ہیں وہ سب مسلم کانفرنس کے دور کے دئیے ہوئے منصوبے جو اب نام نہاد پارٹیاں اپنے نام سے منسوب کررہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں ،کئی کئی ملازمین کو چھ چھ ماہ سے نتخواہ ہی نہیں دی جارہی ہے وزراء حکومت اپنی مراعات میں تین سو فیصد اضافہ کرنے میں مصروف ہیں ،دوسری طرح ملازمین بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے حکومت کے دن ختم ہونے کو ہیں ،بلندوبانگ نعرے لگا عوام سے ووٹ حاصل کیے اور اب نیلم کی عوام کو ایک کچے مکان کی دیوار کے ساتھ لاکھڑا کر دیا ہے مسائل جوں کے توں ہیں جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ،دیگر پارٹیوں نے نیلم کے وسائل لوٹ رہے ہیں نیلم کسی کی جاگیرنہیں ہے یہ نیلم نیلم کی عوام کا ہے اس سے پہلا حق نیلم کی عوام کا نیلم کے وسائل پر ہے ،حکومت اپنی مرضی سے نیلم کی عوام سے ان کے وسائل نہیں چھین سکتی ۔گزشتہ الیکشن مہم کے دوران نااہل وزیرا عظم پاکستان میاں نوازشریف نے نیلم ویلی کی عوام کے لیے ایکسپریس وے کا اعلان کیا تھا وہ اعلان وہ وعدہ کہاں گیا ہے ،اُس جھوٹے وعدے پر نیلم کی عوام سے ووٹ لیے اُس کے بعد آج تک نااہل وزیرا عظم نے نیلم کی طرف منہ موڑ کر نہیں دیکھا ،سرگن پاورپراجیکٹ نیلم میں مسلم کانفرنس کے دور میں منصوبہ منظور ہوا ،اس پر بھی نیلم کی عوام کو نوکریاں دینے کے بجائے باہر کے لوگوں کو تعینات کیا ۔میرٹ میرٹ کے دعوے کرنے والے میرٹ کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں ،کوئی میرٹ نہیں ہے غریب غریب سے غریب ہورہا ہے امیر امیر سے امیر ہورہا ہے ،حکومت نے عوام کا خون چونسا شروع کردیا ہے ۔محکمہ شاہرات کے ملازمین کا حق اُن سے چھینا جارہا ہے کئی کئی ماہ سے محکمہ شاہرات کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے 15سے20سال کی سروس کرنے والے ملازمین ابھی مستقبل نہیں ہوئے باہر سے باہر لوگوں کو اندھیر نگری سے بھرتی کیا جارہا ہے،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر میرٹ کی دھجیاں اُڑا رہی ہیں،غریب عوام کے لیے میرٹ ہے امیر کے لیے کوئی میرٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ن لیگی حکومت کو عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف حساب دینا پڑے گا مسلم کانفرنس کے کارکن اس کی تفصیلات جمع رکھیں ہم ایوان کے اندر اور باہر اس ظلم کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ وادی نیلم کی عوام بہت بہادر ہے ،انہوں نے بھارتی جارحیت کا عملی مقابلہ کیا ہے اور مشکل حالات میں دفاع وطن میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔لائن آف کنٹرول پر زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو فوری معاوضہ جات جاری کیے جائیں ، حکومت پاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے اپیل ہیکہ ہنگامی بنیادوں پر لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی مدد کریں، مسلم کانفرنس مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ن لیگ حکومت نے شہدا کے خون سے غداری کی ہے ، جس کی قیمت اب وہ چکا رہے ہیں۔اس سے قبل جب وہ کیل پہنچے کیل میں مسلم کانفرنس کانفرنسی کارکنوں نے سردار طاہر علی خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا گیا۔جلسہ کے بعد سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان سابق وزیر حکومت سردار گل خندان کے گھر جا کر اُن کے بھائی سابق چیئرمین اور مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما سردار شاہ ولی کی انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضی گیلانی،دیوان علی خان چغتائی ،راجہ ثاقب مجید ،میر عتیق الرحمان ، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمن ، صداقت شاہ ، خواجہ شفیق ، دیوان چغتائی ، میر عتیق، یاسر نقوی،وحید مغل سجاد انور عباسی،راجہ احسان حیدر،خواجہ شیریارشفیق،راجہ زاہد ،یاسرکاظی،مظہر مفتی ایڈووکیٹ ،صمود اعوان ایڈووکیٹ،میر گوہر الرحمان ایڈووکیٹ ،میاں عبدالقدوس اسحاقی و دیگربھی ان کے ساتھ تھے۔مختلف کارنر میٹنگ کے بعد جانوائی کیلئے روانہ ہوگے۔آج جانوائی اور پھولاوائی میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے۔