رائے ونڈ ، عالمی اجتماع میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے قافلوں کی آمد جاری

رائے ونڈ ، عالمی اجتماع میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے قافلوں کی آمد جاری

رائے ونڈ (این این آئی ) عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا،168سے زائد ممالک کے مندوبین عالمی اجتماع میں شرکت کریں گے ،10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق3نومبر کو رائے ونڈ میں شروع (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

ہونیوالے تبلیغی جماعت کے عالمی سہ روزہ اجتماع کو اس بار بھی دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں حلقہ نمبر 5میں سرگودھا ڈویژن ،حلقہ نمبر 7میں دیر ۔باجوڑ ۔چترال ۔حلقہ نمبر 8میں کراچی کے علاوہ پورا سند ھ شامل ہے حلقہ نمبر 13بنوں ۔کرک۔لکی مروت۔حلقہ نمبر 12میں راولپنڈی ڈویژن ۔مظفر آباد ۔جہلم ۔سرائے عالمگیر کے علاقے شامل کئے گئے ہیں ،امسال اجتماع کیلئے ریلوئے نے 3خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جو سکھر ،نواب شاہ ،اور روہڑی سے ہزاروں افراد کو لیکر یکم نومبر کو رائے ونڈ پہنچے گئیں پنڈال میں شعبہ بجلی کے کارکنان پنڈال کو روشن کرنے میں مصروف ہیں سینکڑوں پختہ جبکہ ہزاروں عارضی بیت الخلاء تعمیر کردئیے گئے ہیں منبر کی تیاری کا عمل جاری ہے بھارت سے تبلیغی اکابرین کی آمد کا سلسلہ شروع گیا ہے جبکہ دنیا بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ یکم نومبر کو شروع ہوگا ۔شرکاء اجتماع کی سہولت کیلئے موبائل فون کمپنیوں نے عارضی ٹاور نصب کردئیے ہیں ، اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10نومبر کو شروع ہو گا جو 12نومبر کو اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہوگا۔

اجتماع

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...