آر پی او ملتان نے پولیس مقابلہ میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

آر پی او ملتان نے پولیس مقابلہ میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمد نے ضلع لودھراں تھانہ دھنوٹ میں ہونے والے پولیس مقابلے کے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
نتیجے میں ملزم محمد یوسف کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں آر پی او نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ رانا محمد انور ایس پی لیگل ریجنل پولیس آفس ملتان کو انکوائری ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔انصاف کے تقاضو ں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے میرٹ پر انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری ٹیم موقع کا ملاحظہ کریگی اور حقائق کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے گی۔ تفتیش صرف اور صرف میرٹ پر کی جائیگی۔
انکوائری کمیٹی

مزید :

عالمی منظر -