ٹریفک پولیس کے ڈرائیور پر تشدد، وردی پھاڑنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر) ریڑھیاں سڑک پر کھڑی کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک پولیس کے ڈرائیور سے پر تشدد کرنے اور اس کی وردی پھاڑنے کے الزام میں تھانہ گلگشت پولیس نے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ٹریفک وارڈن عرفان کے مطابق وہ بوسن روڈ پر ڈیوٹی پر موجود تھا اس دوران ملزم شان کو منع کیا جو سڑک کے درمیان میں ریڑھی لے کر کھڑا تھا۔ملزم طیش میں آ گیا اور دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے ڈرائیور عمر حیت کو تشدد کا نشانہ بنایااور اس کی وردی پھاڑ دی۔
مقدمہ درج

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...