خوشحال ایکسپریس تباہی سے بچ گئی ، ریلوے ٹریک سے ریموٹ کنٹرول بم برآمد

خوشحال ایکسپریس تباہی سے بچ گئی ، ریلوے ٹریک سے ریموٹ کنٹرول بم برآمد

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی علاقہ ہانموں والا کے قریب ریلوے ٹریک سے 8 کلووزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد ،سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کوناکارہ بنادیا ریموٹ اور ڈیوائس بھی برآمد کرلی گئی ، اسی ٹریک سے کراچی سے پشاور جانے (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

والی خوشحال ایکسپریس نے گذرنا تھا جوبڑی تباہی سے بچ گئی بم کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل، انچارج اسکواڈ بم ڈسپوزل غلا م عباس موقع پر پہنچے اور بم کوناکارہ بنایا ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ،ڈی پی اوعتیق طاہر ،حساس اداروں کے آفیسران ،سپیشل برانچ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل اسی جگہ سے برآمدہو نے والابم ناکارہ بنایا گیا تھا

مزید : عالمی منظر