ایس ایچ اوفاضل پورقیصرحسنین شاہ سمیت 32 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم


جام پور نمائندہ خصوصی)مقامی تاجر،پٹرول پمپ کے مالک نویدشہزادخان پٹھان ایڈووکیٹ نے سیشن جج راجن پورکو دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ 11جولائی کی شام اپنے پمپ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
پرموجودتھاکہ ایس ایچ اوتھانہ فاضل پور قیصرحسنین شاہ،محمدکاظم ایس آئی،کاشف چوہدری کانسٹیبل دیگر30ملازمین کے ہمراہ سرکاری ڈالے پرآئے اور 50ہزارکاڈیزل سرکاری گاڑی کے لئے طلب کیا میرے انکارپرپمپ کے اندرونی کمرے میں گھس گئے اور کمرہ کی زبردستی تلاشی لیناشروع کردی اور کیش بکس سے نقدی رقم ،ایک رائفل لائسنسی،چیک بک سائن شدہ،ایک عدد راڈوگھڑی موبائل ،گاڑی کے کاغذات اور لیپ ٹاپ اٹھاکرساتھ لے گیابعدازاں رشوت کی رقم نہ ملنے پرمیرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی درج کردی جو کہ اب تک واپس نہ جس پرایڈیشنل سیشن جج راجن پورنے ایس ایچ اوتھانہ فاضل پورقیصرحسنین شاہ سمیت دیگر32اہلکاروں کے خلاف ڈی پی اوراجن پورکو مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...