ملکی سلامتی امن و امان کی دعاؤں کیساتھ حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا عرس اختتام پذیر

ملکی سلامتی امن و امان کی دعاؤں کیساتھ حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا عرس اختتام ...

ملتان (سٹی رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحا نی پیشو ا حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کا778واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات گذشتہ رو ز درگاہ عالیہ ملتان میں(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

اختتام پذیر ہوگئی ہیں عر س کے اختتامی تقریب کا آٖغاز سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شا ہ محمودحسین قریشی کیْ صدارت میں منعقد ہوا جس میں سماجی سیاسی مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اختتامی تقریب کے مو قع پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے دعا کراتے ہوتے ہوئے کہاہے کہ اے اللہ ہمارے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا اس ملک میں فساد پھیلانے والے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملاکر پاک فوج کو اپنے مقاصد میں کامیابی عطا فرما اے میرے اللہ محتاجوں کی محتاجی دور ، قرض داروں کا قرض ادا ،بیماروں کو شفاء عطا فرما ، اے میرے اللہ اسلام کا بول بولا غوث العالمین کے آستانے کی حفاظت اور ہمارے اندر سے انتشار کا خاتمہ فرمااے رب العالمین بے روزگاروں کو ہلال رزق پریشان والدین کی بچوں کے نیک رشتے عطا اور عزتوں کی حفاظت فرما ، اے اللہ عرس کی تقریب میں شریک ملک سے آئے ہوئے زائرین کو خیر خیریت سے اپنی منزل مقصود پر واپس پہنچا دے ، اے اللہ تو رحیم و کریم ہے ہماری بخشش فر ما دے اے اللہ تو ہمارے دلوں کو جانتا اور تکلیفوں کو پہنچتا ہے ہم سب کو مشکلات کا خاتمہ فرما دے میرے والد مخدوم سجاد حسین کے درجات کی بلندی فرما ،اے میرے پروردگار جماعت غوثیہ میں اتحاد و برکت اور ان کی تکالیف دور فرما ۔دریں اثناء برصغیر پاک و ہند کے رو حانی پیشوا دربار عالیہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ؒ ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیاوی اقتدار کی ضرورت نہیں ہے میرے باپ ، دادا اور میں نے دنیاوی اقتدار کے منصب دیکھے ہیں مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے اور نہ ہی اقتدار کی ہوس ہے میرے لئے سب سے بڑا عہدہ غوث ؒ کا سجادہ نشین ہونا ہے ہم گالی کی سیاست نہیں کرتے اپنی باقی زندگی بڑے نیک مقصد کے لئے وقف کر دی استحکام پاکستان، بقائے پاکستان ، فروغ اسلام کو اجاگر کرنے کے لئے لڑائی لڑنے کو تیار ہوں اسلام کے حقیقی چہرے کو اجاگر کرنے اور پاکستان، روس ، چین، بھارت سمیت دینا بھر میں اسلام کے حقیقی چہرے کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں اور بھارت کے مسلمانوں کی بات کروں گا ایک چھوٹا سا آدمی ہو ں لیکن ذمہ داریاں بہت ڈال دی گئی ہیں ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا جماعت غوثیہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور متحد ہو جائیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مخالفین آپ سے ڈر رہے ہیں کیونکہ سندھ جاگ رہا ہے تبدیلی آنے والی ہے اور اس جاگنے کی وجہ سے کچھ لوگوں میں گھبراہٹ شروع ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برصغیر پاک و ہند کے رو حانی پیشوا دربار عالیہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ؒ ملتانی کے 778ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی نشست قومی زکریا ؒ کانفرنس سے زائرین کے زائرین کے ہزاروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر مخدوم زادہ زین حسین قریشی،می عوامی راج پارٹی کے سر براہ ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی، رکن قومی ملک عامر ڈوگر، رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی،رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، پیر سید علی حسین شاہ، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مولانا سعید احمد فاروقی، مخدوم زادہ زین قریشی، علامہ غلام مصطفی رضوی،مولانا حفیظ اللہ مہروی،قاضی محمد بشیر گولڑوی، مولانا ہدایت اللہ پسروری، پروفیسر عبد القدوس صہیب، پروفیسر کنور سلطان، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، قاری غلام مصطفی ، ، قاری رحیم بخش اویسی، الطاف حسن قریشی، ڈاکٹر شہوار مصطفی، پیر اعجاز علی سہروردی، معین ریاض قریشی، میاں جمیل احمد، محمد ایوب مغل، مخدوم سید نبیل شاہ، حافظ ہلال اویسی امیر حمزہ کرمانی،زونل خطیب مفتی زبیر احمد چشتی ، علامہ درویش احمد، زونل خطیب ضیاء المصطفی،سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر علماء کرام ،مشائخ عظام، خطباء نے خطاب کیا جبکہ حافظ ہلال اویسی نے ختم شریف اور معروف نعت خواں حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی نے ہدیہ نعت کی سعادت حاصل کیاس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے ملک کی نظریاتی حساس کوکمزور کرنے کے لئے اسلام اور اس کے پیغام میں اختلافات پیدا کرکے فرقہ واریت کو ہوا دے کر اس پر مختلف انداز سے حملے کئے جارہے ہیں اس کے نتیجے میں ہمیں منتشر کیا جا رہاہے جس کی وجہ سے آج اس نظریاتی ریاست کو بہت سے چیلنج درپیش ہیں اس نظریاتی ریاست اور دو قومی نظریہ کی حٖفاظت کے لئے اولیاء اللہ کا پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ محبت کا پیغام ہے انہوں نے کہاہے کہجماعت غوثیہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور متحد ہو جائے زائرین سے کئے گئے وعدے کے مطابق زائرین کمپلیکس اور لنگر خانہ کی تعمیر کے بعد بہت جلد مذبح خانہ بھی بنائیں گے اور جماعت غوثیہ سے تعلق رکھنے والوں کے بچوں کے لئے تعلیم و تربیت کے لئے بھی اہم کردار ادا کروں گاانہوں نے کہاہے کہ 5نومبر کو اباڑو میں جاؤں گا جہاں ضلع گھوٹکی کی جماعت غوثیہ سے ملاقاتیں کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے مشاورت کرونگاان اس موقع پر جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے قائد اہلسنت علامہ سید مظہر سعید کاظمی کا پیغام سناتے ہو ئے کہا کہ جماعت اہلسنت دنیا کے 65سے زائد ممالک میں جماعت اہلسنت کی نمائندگی کر رہی ہے قائد اہلسنت علامہ سید مظہر سعید کاظمی، میں اور میری جماعت مخدوم شاہ محمود قریشی سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور علی الاعلان جماعت غوثیہ کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر اہلسنت علامہ سید مظہر سعید کاظمی کے اس اعلان کے بعد عرس کی یہ تقریب میرے دل کی اثاثہ بن گئی ہے اور یہ تقریب میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی طرح انہوں نے مخدوم جمیل الزماں ، ہالہ شریف،پگارا جماعت کے سربراہ، جیلانی جماعت کے سربراہ اور خاندان گیلانی کے مخدوم وجاہت حسین گیلانی سمیت دیگر سجاد گان سے بھی اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیاسالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ قومی ذکریا کانفرنس کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مفتی غلام مصطفی رضوی نے کہاہے کہا اولیاء کرام کے آستانے رشد وہدایت کے سرچشمے ہیںیہاں سے امن و آشتی کا پیغام ملتا ہے انہوں نے کہاہے کہ ان آستانو ں سے فیوض برکات تا قیامت جاری رہے گا قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حفیظ اللہ شاہ مہروی نے کہاہے کہ اولیا ء کرام کے آستانوں نے ہمیشہ امن کا درس دیاہے تمام مذاہب کے لوگوں نے بلا تفریق اولیاء کرام کی درگاہوں سے فیض حاصل کیا انہوں نے کہاہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اب نفر توں کو ختم کرکیامن وامان کو عام کیا جائے انہوں نے کہاہے کہ اولیا ء کرام بھی زندہ ہیں ان کی کرامات بھی زندہ ہیں جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خانقاہی نظام طاغوتی قوتوں کی زد میں ہے ا س نظام میں نقب زنی کی کو شش کی جارہی ہے انہوں نے کہاہے کہ مشائخ کی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے اس سے مخالفین پر قا بو پایا جاسکتا ہے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...