جہانیاں کی ترقی کا سلسلہ جاری رہیگا: افتخار نذیر
جہانیاں ( نمائندہ خصوصی ) جہانیاں کے شہر یوں کے لئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
رہے گا۔ سپڈوبس سروس جہانیاں تک چلانے کے لئے کمشنر صاحب کو درخواست دے دی ہے ۔112 چک والا ریلوے کراسنگ سی پیک کی وجہ سے انڈر پاس تعمیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے حلقہ 159 چوہدری افتخار نذیر نے سٹیزن ایکشن فورم جہانیاں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار پہلے سے تیز ہو رہی ہے ۔ جلد بلاک نمبر 6 تحت پریس کلب جہانیاں ، نزد مدنی مسجد اور جلال آباد میں فلٹریشن پلانٹ قائم کر دیئے جائیں گے تاکہ عوام صاف پانی حاصل کر سکے اور بیماریوں سے محفوظ رہے،اس موقع پر عبدالمجید رحمانی ، چوہدری سرور نذیر آرائیں ، چوہدری شہزاد فیصل ، محمد نصراللہ سیالوی ، عرفان اسلم چوہدری اشفاق احمد موجود تھے۔