عوام کا ساتھ میری خوش قسمتی ہے: رئیس ابراہیم


صادق آباد(نمائندہ پاکستان ) پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں محنت کشوں ہاریوں طالبعلوں(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
اور غریبوں کے حقوق کی علمبردار سیاسی جماعت ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں غریبو ں کی زندگی بدلنے کے لئے اقدامات ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آج بھی لاکھوں گھرانے مالی امداد سے مستفید ہورہے ہیں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس اپنا منشور ہ وپزن اور با صلاحیت نوجوان قیادت موجود ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پاکستان کی عوام کی امیدوں کا محور اور مرکز ہیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے شاندار کامیابی حاصل کریگی ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار رئیس ابراہیم خلیل کا سنجر پور مین پیپلز پارٹی کے رہنما حبیب الرحمن سمہ اور عمائدیں علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا حلقہ 297ppپیپلز پارٹی کے جانثاروں کا قلعہ ہے حلقہ کی عوام ہی میرا قیمتی اثاثہ ہیں میں خوش قسمت انسان ہوں کہ حلقہ کی عوام میرے ساتھ ہے سب لوگ الیکشن کی تیاری کریں انشا ئاللہ2018میں حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے پیپلز پارٹی کے قائدین کو حلقہ297 کی سیٹ تیسری مرتبہ جیت کر تحفہ دوں گا ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...