مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی: فوزیہ ایوب

مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی: فوزیہ ایوب

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

شریف نے بہاول پور میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کاڈول ڈالاہے جن سے نہ صرف تعمیر و ترقی کے نئے عہد کاآغاز ہوا ہے بلکہ شہریوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ بنانے کی جانب اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہی۔ ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ بہاول پور میں تعلیمی شعبے میں درجنوں کالجوں اور سکولوں کی اپ گریڈیشن، متعدد یونیورسٹیوں کا قیام جن میں خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یارخان، یونیورسٹی آف وٹرنر ی اینڈ اینمل سائنسز بہاول پور، رنگ روڈ بہاول پور سٹی، فاریسٹ پارک، سپیڈو بس سروس جیسے منصوبے شامل ہیں۔ فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے شرافت، امانت، دیانت اور شفافیت سے خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...