میلسی، قتل کے دو مقدمات میں 2ملزمان کو سزائے موت، تیسرے کو عمر قید

میلسی(نمائندہ پاکستان) عدالت نے قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو سزائے موت و عمر قید دو لاکھ روپے جرمانہ تیسرے کو عمر قید اور سات سال قید کی سزا جبکہ ایک ملزم بری کر دیا ۔تفصیل کیمطابق تھانہ کرمپور میں اعجاز حسین ولد احمد خان کھرل سکنہ کھرل کھکھانی نے 13اگست 2013کو مقدمہ نمبر 251/13 درج کرایا کہ میں اپنے 25سالہ بیٹے محمد اصغر کے ہمراہ محمد افضل سے احاطہ کی بقایا رقم لینے کیلئے اسکے گھر گئے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
جو کہ گھر میں موجود نہ تھا ابھی احاطہ میں کھڑے تھے کہ اسی اثناء میں ملزمان غلام مصطفی مسلح رائفل، غلام مجتبیٰ، غلام مرتضیٰ مسلح پسٹل آ گئے اور للکارا کہ ہمارے خلا ف مقدمات درج کرانے کا مزہ چکھاتے ہیں ملزمان نے فائرنگ کر کے میرے بیٹے محمد اصغر کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اور مجھے بھی شدید زخمی کر دیا گذشتہ روز سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج میلسی چوہدری محمد آصف نے ملزم غلام مصطفیٰ کو اس مقدمہ میں سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر 6ماہ قید اور ملزم غلام مجتبیٰ کو بری کر دیا جبکہ ملزم غلام مرتضیٰ دوران سماعت جیل میں وفات پا گیا دوسرا مقدمہ نمبر 133/15 24مارچ 2015 کو مدعی محمد جاوید حسن ولد احمد خان کھرل نے تھانہ کرمپور میں درج کرایا کہ صبح 8بجے میں محمد اعجاز حسن برادرم و محمد یعقوب ، محمد سلیم، طالب حسین، فدا حسین، صادق شاہ، محمد آصف، کے ہمراہ مقدمہ نمبر251/13 تھانہ کرمپور کی شہادت کیلئے میلسی عدالت آ رہے تھے ہم تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جب اڈ ااحمد پور کے قریب پہنچے تو ہمیں دو موٹر سائیکلوں پر سوار غلام مصطفی، غلام مجتبیٰ ، غلام مرتضیٰ ، محمد خالد، اور دو نامعلوم نے للکارا کہ آج تمہیں گواہی دینے کا مزہ چکھاتے ہیں اور اپنے اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ملزمان کی فائرنگ سے میرا بھائی اعجاز حسین جو کہ مقدمہ نمبر251/13 کا مدعی تھا اور محمد یعقوب فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ملزمان اپنا اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج میلسی چوہدری محمد آصف نے مستغیث مقدمہ کے وکیل ملک مشتاق احمد گنب ایڈووکیٹ کے دلائل کرتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو اعجاز کو قتل کرنے پر سزائے موت دو لاکھ روپے جرمانہ اور یعقوب کو قتل کرنے پر عمر قید اور طالب کو مضروب کرنے پر 5 سال قید دوسرے ملزم غلام مجتبی کو یعقوب کو قتل کرنے پر سزائے موت اعجاز کو قتل میں عمر قید اور طالب کو زخمی کرنے پر 5سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تیسرے ملزم خالد کو اعجاز اور یعقوب کے قتل میں عمر قید طاہر کو مضروب کرنے پر سات سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ملزم ظہور کو عدالت نے بری سنایا جبکہ دوران سماعت ملزم غلام مرتضیٰ جیل میں ہی وفات پا گیا فیصلے سے قبل عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...