حادثات نے 6افراد سے زندگی چھین لی، خاتون نے کالا پتھر پی کی جان دے دی

حادثات نے 6افراد سے زندگی چھین لی، خاتون نے کالا پتھر پی کی جان دے دی

ملتان، میاں چنوں، ڈاہرانوالہ، گگو منڈی، کانقاہ شریف، کبیر والا (کرائم رپورٹر، نمائندگان) مختلف واقعات میں حادثات کا شکار ہو کر5افراد ندگیوں سے محروم ہوگئے۔ خاتون نے کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق مخدوم رشید کے قریب بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہوگئے معلو م ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ،جبکہ زخمی ہونے والوں میں طاہر اور ایک نا معلوم شامل ہیں۔ اطلاع پر تھانہ مخدوم رشید(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔ میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گاؤں10چودہ ایل کے رہائشی اظہر اقبال اپنے دوکم سن بھانجوں کے ساتھ اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے وہ تینوں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے دونوں بھانجے وارث اور اسدکو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ۔ ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاہرانوالہ مین فورٹ عباس روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار اندھیرے اور تیز رفتاری کے باعث عیسیٰ پٹرولیم کے سامنے کھڑے ٹرالر سے خوفناک طریقے سے ٹکرا گئے اور سڑک پر گر گئے۔عین اسی وقت دوسری طرف سے آنے والی تیز رفتار کار نے نوجوان کا سر کچل دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید زخمی نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔تینوں نوجوان ڈاہرانوالہ سے اپنے گاؤں 128/6Rٰٰیتیم والا جا رہے تھے ۔مرنے والے نوجوان کا نام محمد افضل تھا اور اسکی عمر سترہ سال تھی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔جبکہ دوسرے نوجوان ساجد اور زوار اسکے عزیز تھے۔اطلاع ملنے پر ورثاء موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے حادثے کو ناگہانی قرار دیتے ہوئے کسی بھی قانونی کاروائی سے انکار کر دیا۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر219ای بی کا رہائشی تیس سالہ اللہ دتہ ولد جان محمد دوپہر کے وقت اپنے گاؤں سے گگو منڈی جا رہا تھا جب وہ نواحی اڈا کوارٹر پر پہنچا تو سامنے سے آنے والی بے قابو کار نمبری L.E.C6137نے اُسے تکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ محمد اصغر ۔شبیر حُسین ۔انیلہ اور ماجد حُسین شدید زخمی ہو گے پولیس نے لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال گگو پہنچایا دیا جہا ں پر ڈاکٹرنعیم نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی۔ خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پریس کلب بہاولپور صدرکے صدر سینر صحافی محمد ظفر منہاس کا بیس سالہ بھتیجہاظہر اختر گذشتہ شام اپنے دوست کے ساتھ موٹر سایکل پر بہاولپور سے خانقاہ شریف آرہاتھا جب وہ رامہ پھاٹک یوٹرن سے موڑنے لگا تو پیچھے سے آنے والے ڈالے نے روند ڈالا جسکی وجہ سے محمد اظہر اختر موقع پر جانبحق ہوگیا جب کہ دوست زخمی ہوگیا جسے بہاولپوروکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اظہر اختر کی نماز جنازہ دربارحضرت خواجہ محکم الدین سیرانی پر ادا کی گئی۔ کبیر والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز کوٹ اسلام کے نزدیک محمد اسلم کا سات سالہ بیٹا قیصر سکول سے واپس گھر آرہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مادی جسکی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ حویلی کورنگا نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق خورشید کالونی کی رہائشی 55سالہ مختاراں بی بی نے گھریلو جھگڑے پر کالا پتھر پی لیا جس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔

حادثات

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...