نیویارک روٹ کی بندش،پی آئی اے کی امریکہ سے 56سالہ فضائی رفاقت ختم

نیویارک روٹ کی بندش،پی آئی اے کی امریکہ سے 56سالہ فضائی رفاقت ختم

ملتان(نیوز رپورٹر)قومی ایئر لائن پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے نیویارک جانیوالی پروازوں پر بندش کے باعث امریکہ سے 56سالہ فضائی رفاقت لاہور سے نیویارک جانیوالی آخری پرواز پی کے 711کے ساتھ ہی اختتام کوپہنچی ہے نیویارک جانیوالی پی آئی اے کی پرواز نے مانچسٹر میں مختصر قیام کیا قومی ایئر لائن آفیشل کے مطابق ایک لوکل ایئر لائن کو موقع فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ اس روٹ پر کام کرسکے جبکہ مذکورہ لوکل ایئر لائن کے پاس ایئر کرافٹ موجود نہیں ہیں تاہم ذرائع کے مطابق اس روٹ پر فلائٹ آپریشن کیلئے لیز پر طیارے لینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے پی آئی اے ترجمان کے مطابق نیویارک روٹ کی بندش کمرشل وجوہات کے باعث کی گئی ہے پی آئی اے کو اس روٹ پر سالانہ ایک ارب کے خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فضائی رفاقت

مزید : ملتان صفحہ اول