پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ٹی 20 میچ شام 6 بجے شروع ہو گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ٹی 20 میچ شام 6 بجے شروع ہو گا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ٹی 20 میچ شام 6 بجے شروع ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ٹی 20 میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:۔پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات پر خصوصی سفارتی ایوارڈ پیش کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے جلد میچ شروع ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سموگ اور اوس کی وجہ سے میچ شام 7 بجے کی بجائے 6 شروع شروع ہو گا جبکہ اس سے قبل 5 بجے افتتاحی تقریبات کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ میچ دیکھنے کیلئے ضرور آئیں اور اس تاریخی لمے کا حصہ بن کر اسے مزید یادگار بنائیں اور دنیا بھر کو پیغام دیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو کرکٹ سے پیار کرتا ہے۔

مزید : کھیل