سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا سنی لیون کے گھر جا پہنچا

سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا سنی لیون کے گھر جا پہنچا
سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا سنی لیون کے گھر جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( ویب ڈیسک)  بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا ایک شخص انہیں نقصان پہنچانے گھر تک پہنچ گیا تھا۔
سنی لیون نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب ایک جنونی پرستار نے سوشل میڈیا پر میسج کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر وہ ان کے گھر تک آن پہنچا، سنی کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے والا شخص ان کا دروازہ پیٹ رہا تھا اور اتفاق سے ان کے شوہر بھی بیرون ملک گئے ہوئے تھے، ایسی صورت حال میں وہ کافی ڈر گئی تھیں ۔ وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہاتھ میں چاقو لئے دروازے کے قریب ہی کھڑی ہوگئیں لیکن پھر وہ چلا گیا۔ اس واقعے کے بعد وہ بہت ڈر گئی تھیں مگر کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے وہ گھر بدل دیا۔

مزید :

تفریح -