مظفر گڑھ میں زہریلا مشروب پینے سے13 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ میں زہریلا مشروب پینے سے13 افراد جاں بحق
مظفر گڑھ میں زہریلا مشروب پینے سے13 افراد جاں بحق

  

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک) علی پور میں زہریلا مشروب پینے سے متاثرہ مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔نجی نیوز چینل کے مطابق مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقے دولت پور میں ایک ہی خاندان نے زہریلا مشروب پی لیا تھا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچایا، جہاں 11 افراد دم توڑ گئے تھے تاہم آج مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے کچھ افراد اب بھی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : مظفرگڑھ