ملتان،ٹرانسفارمر میں لگی آگ نے قریبی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ایک شخص جاں بحق،خاتون شدید زخمی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں ٹرانسفارمر میں لگی آگ نے قریبی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی،تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے لطف آباد میں رات گئے ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں:۔مظفر گڑھ میں زہریلا مشروب پینے سے13 افراد جاں بحق