شہبازشریف کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی بیرون ملک روانہ،وزیراعظم کی کل لندن روانگی کا امکان

شہبازشریف کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی بیرون ملک روانہ،وزیراعظم کی کل ...

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی بیرون ملک روانہ ہو گئے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کل لندن روانگی کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ ایئر پورٹ سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ،وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ،جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کل لندن روانگی کا امکان ہے وہ لندن میں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے ۔

واضح رہے کہ لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بن ہوا ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف آج صبح لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں،وہ لندن جاتے ہوئے قطر میں اہم ملاقاتیں کریں گے،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواجہ آصف سعودی عرب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ لندن جائیں گے،جہاں ملکی سیاسی صورتحال اور نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن روانہ ،نوازشریف آج جدہ سے لندن جائیں گے

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...