عثمان شنواری کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں عثمان خان شنواری کی جگہ محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ عثمان خان شنواری انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ٹی 20 میچ کتنے بجے شروع ہو گا? صحیح وقت جانئے
ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے باعث آج کا میچ ناصرف پاکستانیوں کیلئے تاریخی ثابت ہو گا بلکہ خود محمد عامر کی زندگی کا بھی یادگار میچ ہو گا کیونکہ پاکستان میں وہ اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلیں گے۔
محمد عامر نے جب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا ہے انہوں نے پاکستان میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلا تاہم آج وہ اپنی سرزمین پر اپنے شائقین کرکٹ کے سامنے میچ کھیلنے کا لطف اٹھائیں گے۔