پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال، 8 سال بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر لاہور پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے میدانوں میں انٹرنیشنل کرکٹ تو رواں سال ہی واپس آگئی مگر وہ کرکٹ ٹیم جو 8 سال پہلے ایک دہشت گردی کے حملے کا شکار ہوئی اس کی آج پاکستان کے میدان میں واپسی اصل کامیابی ہے, 3 مارچ 2009 گورنر راج کے دوران لاہور میں (پیپلز پارٹی کے گورنر مرحوم سلمان تاثیر کا دور حکومت جو 25 فروری2009 سے 31 مارچ 2009 تک رہا ) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا جس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے تھے ، پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی گورننس کی بدولت آج کرکٹ کے میدان پھر آباد ہوئے ہیں. پنجاب وزیر اعلیٰ کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم اور ان کے لگائے ہوئے منصوبے ہی کرکٹ کو واپس لانے میں اہم ثابت ہوئے ہیں, جس میں پنجاب سیف سٹی منصوبہ قابل ذکر ہے. لاہور کی انتظامیہ, لاہور کی پولیس اور خاص طور پر لاہور کی عوام نے کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ہے.
جہاں انتظامیہ اور پولیس نے اپنے فرائض کو بخوبی نبھایا ہے وہاں لاہور کی عوام نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے.
پنجاب میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے بھی اپنی پولیس لاہور بھیجی ہے تاکہ وہ یہاں کے انتظامات کو سیکھ کر کراچی میں کرکٹ میچز کے لئے انتظامات بہتر کر سکیں.

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...