افغان صوبے ننگرہار میں جیٹ طیاروں کی بمباری،داعش کے 14 دہشتگرد ہلاک

افغان صوبے ننگرہار میں جیٹ طیاروں کی بمباری،داعش کے 14 دہشتگرد ہلاک

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فضائی حملے میں داعش کے 14 دہشتگردہلاک ہو گئے،افغان سکیورٹی حکام کے مطابق بمباری صوبہ ننگرہار کے علاقے خوگیانو میں کی گئی جس میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،جیٹ طیاروں کی بمباری سے 14 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعددکے  زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،افغان سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ بمباری سے دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...