پرویز مشرف کا اہم پیغام ڈاکٹر عشرت العباد کو پہنچایا گیا

پرویز مشرف کا اہم پیغام ڈاکٹر عشرت العباد کو پہنچایا گیا
پرویز مشرف کا اہم پیغام ڈاکٹر عشرت العباد کو پہنچایا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی رہنماءاحمد حسین نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ملاقات میں احمد حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد کو پرویز مشرف کا اہم سیاسی پیغام پہنچایا۔ احمد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کراچی کی سیاست میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دونوں رہنماﺅں میں آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اے پی ایم ایل کے رہنما فیصل ندیم بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی