جھگڑا ہونے پر مفتی قوی نے قندیل کو قتل کرانے کی دھمکی دی: والدہ

جھگڑا ہونے پر مفتی قوی نے قندیل کو قتل کرانے کی دھمکی دی: والدہ
جھگڑا ہونے پر مفتی قوی نے قندیل کو قتل کرانے کی دھمکی دی: والدہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان پولیس نے قتل ہونے والی قندیل بلوچ کے والدین کا بیان قلمبند کر لیا‘ والدہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ کراچی میں قندیل بلوچ کا مفتی عبدالقوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ عبدالقوی نے دھمکی دی کہ گھر واپس جاﺅ گی تو مریدوں سے قتل کرا دوں گا۔ قندیل گھر آئی تو خوف سے گھر کو تالے لگاکر رکھے، پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے والدین کا بیان مفتی عبدالقوی کی موجودگی میں لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کے روبرو بیان دیا۔ قندیل کے والدین کو آج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان