شادی کے بعد دوسری محبت کا انجام ، شادی نہ ہونے پرجوڑے نے زہریلی گولیاں کھا کرزندگی کا خاتمہ کرلیا

قصور(ویب ڈیسک )شادی کے بعددوسری محبت کا انجام، جوڑے نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گائوں جنڈ والا کے محمد ارشد کی 8سال قبل نازیہ بی بی کیساتھ شادی ہوئی لیکن عرصہ دو ماہ سے ارشد نے اقرا بی بی سے تعلقات استوار کرلئے جو دونوں قریبی عزیز بھی تھے۔ارشد نے اقرا بی بی کو اپنے پاس بلا لیا جب دونوں کے اہل خانہ کو معلوم ہوا تو ورثا نے اقرا بی بی کو واپس گھر بھیجنے کا سمجھایا تو ارشد اوراقرا تھوڑی دور جا کر بات چیت کرنے لگے ، اسی دوران ارشد اور اقرا نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اورچند منٹ بعد اپنے ورثا سے آکر کہا کہ ہم نے زہریلی گولیاں کھالی ہیں،لواحقین نے دونوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید : قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...