باپ کی میت لینے کیلئے جانے والا بیٹا حادثے میں جاں بحق
راولپنڈی(صباح نیوز)باپ کی میت ہسپتال سے لینے کے لیے جانے والا نوجوان ڈھوک سیداں کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شکیل نامی شخص کا باپ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھا اور دوران علاج ہی اس کی موت واقع ہوگئی، باپ کی موت کی خبر ملتے ہی شکیل موٹر سائیکل پر ہسپتال روانہ ہوا تاہم ڈھوک سیداں روڈ پر دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے شکیل کو کچل ڈالا۔شکیل کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گیا۔